باکو (پاک ترک نیوز )آذربائیجان کی حکومت نے مرحلہ وار سرحدوں کو کھولنے کا آغاز کردیا ہے ۔ کورونا وبا کے باعث لگائی گئی سفری پابندیاں بتدریج ختم کی جارہی ہیں ۔ 10 جون سے ترکی اور روس کے باشندوں کو آذربائیجان کا فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ آذربائیجان کی حکومت نے جلد ہی پاکستانیوں کے لیے بھی فضائی سفر کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے ۔ قومی ایئرلائنز پی آئی اے بھی پاکستان سے باکو کے لیے اپنی پروازیں شروع کرنے جارہی ہے ۔