آرمینیا جنگ کے شہداکی فیملیز کیلئے اہم اعلان

باکو (پی ٹی این) آذربائیجان کی حکومت نے آرمینیا کے ساتھ ہونے والی دوسری جنگ آزادی میں شہید ہونے والے فوجیوں کی فیملیز کے لیے اہم اعلان کردیا ہے۔ وزارت لیبرو معاشرتی تحفظ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے محسنوں کی فیملیز کا ہر صورت خیال رکھیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونے والی جنگ میں 11 سو آذری فوجی شہید ہوئے ہیں ان کی فیملی کے 27 سو افراد کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ انہیں صدارتی پینشن ، الاو¿نس، معاشرتی مدد کی جائے گی۔ ماہانہ طور یہ سب کچھ خود کار نظام کے تحت ہوجائے گا شہدا کی فیملیز کو درخواست دینے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے ماہانہ پنشن میں 67 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو 294 ڈالر ماہانہ ہوگی جبکہ 9100 گھر اور اپارٹمنٹس ،7 ہزار 150 گاڑیاں بھی شہدا اور زخمیوں کی فیملیز کو دی جائیں گی۔ شہید ہونےوالے فوجیوں کی فیملیز کی الاونس اور سوشل اسسٹنس کی مد میں بھی مدد کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More