ابوظہبی : شیخ زاید فیسٹیول کا 18نومبرسے آغاز

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی اور نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید النہیان کی رہنمائی میں شیخ زاید فیسٹیول 18 نومبر سےابوظہبی میں آغاز ہوگا۔فیسٹیول کا نیا ایڈیشن ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور تعلیم سے لے کر تفریح تک مختلف اوربڑے تفریحی پروگراموں، شوز اور پرفارمنس سے بھرپور ہے۔
فیسٹیول 120 دن جاری رہے گا ۔ میلے میں 750 عوامی پرفارمنس کے علاوہ 4 ہزار سے زائد تقریبات ہوں گی۔ تفریح اور ثقافت سے بھرپور یہ فیسٹیول 18 مارچ 2023 کو اختتام پذیر ہو گا ۔
یہ میلہ متحدہ عرب امارات کے قومی ورثے کو محفوظ رکھنے، اماراتی تہذیب کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اظہار کرتا رہے گا اور ساتھ ہی خطے اور پوری دنیا میں ابوظہبی کو ایک اہم سیاحتی اور ثقافتی مقام کے طور پر فروغ دینے میں اپنے کردار ادا کرے گا۔
فیسٹیول میں یونین پریڈ، قومی دن کی تقریبات، نئے سال کی تقریبات کے ساتھ ساتھ گلوبل پریڈ، الوطبہ کسٹم شو اور دیگر تقریبات شامل ہوں گی۔ ان سرگرمیوں میں لوک داستانوں کے شوز، لائیو موسیقی اور روایتی دستکاری کے بازار شامل ہیں۔
یہ میلہ اماراتی تہذیب و ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ فیسٹیول میں بانی قوم شیخ زاید کے کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور ثقافتی تقریبات کے ذریعے ایک قوم اور وطن کی تعمیر پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More