ابوظہبی کے ولی عہد ترک صدر سے ملاقات کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔
ولی عہد محمد بن زید النہیان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایردوان کے ساتھ باہمی مفادات کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنما تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا بھی جائزہ لیں گے۔
ترکی اور متحدہ عرب امارات کا شمار مسلم دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں ۔ اس کے باوجود ترک صدر رجب طیب ایردوان اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر اظہارخیال کرتے ہیں ۔
ترکی کی موجودہ معاشی صورتحال میں  ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے دورے کو اہمیت دی جارہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More