ابھی نندن کی ویر چکر ا یوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا پر درگت

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی عوام کے ہاتھوں درگت بننے والے ابھی نندن کو بھارتی سرکار کی جانب سے ملنے والا تیسرا بڑا ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا پر لینے کے دینے پڑ گئے ۔
دو برس قبل 26 فروری کو پاکستانی فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا۔ بھارتی پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان تو بچالی تھی تاہم اس جہاز کا پائلٹ ابھی نندن پاکستانی علاقے میں گرا اور شہریوں نے ان کی خوب درگت بنائی تھی۔

پاک فوج نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور یکم مارچ کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کو چائے بھی پیش کی جس پر بھارتی پائلٹ نے ’’ ٹی از فنٹا سٹک‘‘ کا تعریفی جملہ کہا تھا جو سوشل میڈیم پر اب تک میم بنتا آ رہا ہے۔

مودی سرکار نے سفید جھوٹ بولتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ابھی نندن نے ایک پاکستانی ایف -16 طیارے کو نشانہ بنایا تھا تاہم بعد میں خود بھارتی فوج نے کہا تھا کہ پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی پوری ہے اور انٹرنیشنل میڈیا نے بھی پاکستانی طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا تھا۔اسی خفگی کو مٹانے کے لیے ابھی نندن کو ملک کا تیسرا بڑا ایوارڈ ’ویر چکرا‘ دیدیا۔
ایوارڈ ملتے ہی سوشل میڈیا پر لینے کے دینے پڑ گئے ۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ’میں بہادر ابھی نندن کو ایف 16 گرانے اور پھر اپنی جیت کا جشن منانے کیلئے اپنے جہاز سے ایجیکٹ ہوکر پاکستان چائے پینے کے لیے اترنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ بالی ووڈ نے اکیلے پوری انڈین ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو کرپٹ کردیا ہے۔
کسی نے ’’ ایوارڈ از آل سو فنٹاسٹک‘‘ لکھ کر پھبتی کسی تو کسی نے ناکام مشن پر ایوارڈ دینے کا مذاق بنایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More