ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان میں مہنگائی کتنی ہے ؟ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ۔
ایک ہفتے میں 27 اشیاء مہنگی اور 5 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مہنگائی میں صفر اعشاریہ 26 فیصد کمی آئی اور شرح 16 اعشاریہ 97 فیصد ہو گئی ہے ۔
آلو 3 روپے 15 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ پیاز 2 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے،
ادارہ شماریا ت کی رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران انڈے، چاول، دال مسور، دودھ، دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 175 روپے 3 پیسے سستا ہواور ازندہ مرغی 14 روپے 90 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More