اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اردن نے پاکستان سے مویشیوں کا گوشت درآمدکرنے کی اجازت دے دی ہے ۔اردن کی جانب سے تین پاکستانی سلاٹر ہاؤسز کو مویشیوں کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
اجازت نامہ حاصل کرنے والے پاکستانی سلاٹر ہاؤس بکری ، بھیڑ اور اونٹ کا گوشت اردن کو برآمد کرسکیں گے ۔
وزارت تجارت کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق برآمد کنندگان گوشت کی اس غیر روایتی مارکیٹ میں ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
پاکستان گوشت کے علاوہ آلو ، آم ، کینو اور پیاز بھی برآمد کررہا ہے ۔