اردوان نیٹواجلاس میں شرکت کیلئے برسلز پہنچ گئے

برسلز (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان بیلجیئم کے شہر برسلز پہنچ گئے جہاں نیٹو کے سربراہان مملکت و حکومت کا غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔اردوان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو، وزیر دفاعی ہولوسی آکار اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن شامل ہیں۔
نیٹو اجلاس میں یوکرین کے ساتھ ساتھ نیٹو کے ڈیٹرنس اور دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاجائےگا ۔اردوان کے ساتھ کئی عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یوکرین کے خلاف روس کی جنگ ، جو 24فروری کو شروع ہوئی ، کے خلاف بین الاقوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، یورپی یونین ، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے ماسکو پر سخت مالی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق جنگ کے دوران کم از کم 977شہری ہلاک اور ڈیڑھ ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق تیس لاکھ سے زائد افراد یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں جا چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More