استنبول(پاک ترک نیوز)
ترک صدر نے استنبول امن مذاکرت سے قبل روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا مطابلہ کیا ہے ۔ صدر اردوان کا کہنا ہے کہ منصفانہ امن کبھی نقصان دہ نہیں ہوتااور طویل تنازع کسی کے مفاد میں ہیں ہے۔
"ہم سمجھتے ہیں کہ منصفانہ امن کا کوئی نقصان نہیں ہوگا، اور طویل تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے،” اردگان نے ترک شہر میں روسی اور یوکرائنی مذاکرات کاروں کو بتایا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے سب سے بڑے شہر اور عثمانی سلطنت کے سابق دارلحکومت استنبول میں یوکرین اور روس کے وفود سے بات کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر روس اور یوکرین کے صدور کے درمیان سربراہی اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کا اعادہ کیا۔
اردوا ن نے اس موقع پر شرکا کو بتایا کہ ترکی نے تمام عالمی پلیٹ فارمز پر روسی اور یوکرینی فریقین کے حقوق، قوانین، اور دیگر معاملات کے حوالے سے منصفانہ موقف اپنایا ہے۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تازہ دور ترکی کی ثالثی میں اسنتبول میں آج منعقد ہوررہا ہے ۔
صدر اردوان نے اس موقع پر کہا کہ انکی یوکرینی اور روسی صدور کے ساتھ فون پر بات چیت سازگار سمت میں جاری ہے۔
یوکرین ،روس مذاکرات:
روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں جو کہ بیلاروس میں منعقد ہوئے۔ آخری مذاکراتی دور 14مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئے جن کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکل سکا۔