اردوان کی پیوٹن کو اہم پیشکش

انقرہ(پا ک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردواننے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات کی جس میں انہوں نے روسی صدر کو پیشکش کی کہ ترکی یوکرین تنازعہ کے جلد از جلد پر امن حل کیلئے مدد کو تیار ہے۔
دونوں صدور کی ٹیلی فونک گفتگو میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور اس مسئلے کے حل پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر اردوان نے پیوٹن سے جنگ بندی کے مطالبے کے اعادہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جنگ بندی سے نہ صرف سویلین افراد کو درپیش مسائل حل ہو ں گے بلکہ مسئلے کے دیرپا سیاسی حل بھی تلاش کرنےکا موقع ملے گا۔اردوان نے پیوٹن کو آگاہ کیا کہ ترکی یوکرین اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور جامع مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
اس سے قبل اردوان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ روس اور یوکرین جنگ کے بارے میں تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیاجس میں اروان نے کہا کہ ترکی روس اور یوکرین کے درمیان دوبارہ امن قائم کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More