اردگان اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے ملاقات طے

تہران(پاک ترک نیوز)
ترک صدر اور روسی صدر پیوٹن آئندہ ہفتے تہران میں ملاقات کریںگے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ترکی نے شام میں کرد گروہوں کے خلاف کاروائی کی دھمکی دے رکھی ہے اور روس یوکرین میں فوجی آپریشن کر رہا ہے۔ اس ملاقات میں یوکرینی اناج کی ترسیل کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔
کریملن نے کہا ہےکہ پیوٹن ترکی اور ایران کے رہنماوںکے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انیس جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے اور وہ اس موقع پر دونوں رہنماوں کے ساتھ ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔
یوکرین اناج بر آمد کرنے کیلئے بحیرہ اسود کی راہداری کیلئے اقوام متحدہ کے ریر اہتمام مذاکرات کیلئے انقرہ کی کوششیں اور میزبانی کے علاوہ دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ یہ ملاقات آج استنبول میں ہورہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More