ارشد شریف کی نماز جنازہ اداکردی گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کینیا میں قتل ہونیوالے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں معروف صحافیوں کے علاوہ عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

گزشتہ روز پمز ہسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، 8 رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے۔

پمز ہسپتال میں پوسٹم مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا، پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کیلئے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More