لاہور(پاک ترک نیوز) معروف ترکک ڈرامے ارطغرل کی معروف اداکارہ بروکو کراتلی کی شادی کی انگوٹھی چوری ہو گئی ۔
ارطغرل کی اداکارہ بروکوکراتلی جس نے 12 ماہ قبل معروف موسیقار سینان اکیل سے شادی کی تھی ۔ان کی شادی کی انگوٹھی جس کی مالیت تقریبا 25 لاکھ لیرا تھی چوری ہوگئی ہے ۔
جوڑے کو چوری کا احساس اس وقت ہوا جب وہ اپنے گھر کی سجاوٹ اور صفائی میں مصروف تھے۔ دونوں نے فوری طور پر پولیس میں چوری کی رپورٹ درج کرائی۔
برکو کراتلی نے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "ہم گھر کو صاف کرنے کے بعد ایک انگوٹھی تلاش نہیں کر سکے جو میرے لیے ضروری ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ سامنے آ جائے گی اوراس حوالے سے ہم پولیس کو آگاہ کر چکے ہیں۔