انقرہ (پاک ترک نیوز ) استقلال ایونیو میں بم دھماکہ کے الزام میں گرفتار 23 سالہ احلم البشیر نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اقبال جرم کر لیا۔احلم الا بشیر شامی شہری ہے جو کہ 1999 میں پیدا ہوئی۔ خاتون دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس نے شام میں PKK کے خفیہ مرکز میں تربیت حاصل کی۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کا کہنا ہے کہ ” استقلال ایوینیو میں دہشت گرد حملے سے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا اگر دہشت گردوں کو حراست میں نہ لیتے تو وہ یونان فرار ہو جاتے۔ اس حملے کا مرتکب وہی ہے جو PYD کی پرورش کر رہا ہے اور PKK کو خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے انڈونیشیا میں جاری جی۔ 20 سمٹ کے دوران استنبول حملے کے بارے میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے مرتکب دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کو اس جرم کا حساب دینا ہو گا۔
استنبول دھماکے میں 6 افراد شہید جبکہ 81 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ بم حملے کے بعد یورپی یونین، نیٹو، ایشیا اور مشرق وسطی سمیت متعدد ممالک نے ترکیہ سے اظہار ِ افسوس کرتے ہوئے اس مذموم حملے کی مذمت کی ہے۔