استنبول دھماکہ ،ترکیہ پولیس نے 46افراد کو گرفتار کرلیا

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی استنبول میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں 46 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 81 زخمی ہو گئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک تین سالہ بچی اور اس کا والد بھی شامل ہیں۔
وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ افراد میں ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استقلال ایونیو میںبم رکھنے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
سویلو نے مشہور شاپنگ اور سیاحتی مقام میں اتوار کے دھماکے کے لیے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا: "ہمارا اندازہ یہ ہے کہ مہلک دہشت گردانہ حملے کا حکم شمالی شام میں عین العرب [کوبانی] سے آیا تھا،” جہاں انہوں نے کہا کہ اس گروپ کا شامی ہیڈ کوارٹر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More