استنبول (پاک ترک نیوز ) استنبول میں جاری پراپرٹی ایکسپو میں دبئی سے آئے پاکستانی انویسٹر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ہاشم گروپ کے زیراہتمام وادی استنبول میں پراپرٹی ایکسپو جاری ہے جس میں چالیس ڈویلپرز نے اپنے پراجیکٹ فروخت کے لیے رکھے ہیں ۔
پراپرٹی ایکسپو استنبول اس سلسلے کی کڑی ہے کہ خریدار کی آسانی کے لیے ڈویلپرز مل کرا یک ہی جگہ زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس تک رسائی پیش کریں ۔ایکسپو میں آنے والے خریداروں کو ان کے پسند کیے گئے پراجیکٹس تک لے جانے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔
پراپرٹی ایکسپو استنبول میں دبئی سے آئے پاکستانی انویسٹرز کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترک ڈویلپرز نے پاکستانی عملہ بھی رکھا ہے تاکہ اردو زبان میں آسانی سے بات چیت ہوسکے ۔