کابل: (پاک ترک نیوز) افغان طالبان نے ترکی امن کانفرنس میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردی ۔ادھرامریکی افواج نے افغانستان سے اپنے انخلا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق،طالبان نے استنبول میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے طالبان قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمے کی شرط رکھی ہے۔ ترکی میں 24اپریل کو ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی غیر حاضری کے باعث پہلے ہی عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ، امریکی افواج نے افغانستان سے اپنے انخلاء کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یکم مئی کو انخلاء کے آغاز سے پہلے نہ صرف اپنا ساز و سامان واپس بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،،بلکہ مقامی ٹھیکیداروں کے ساتھ اپنے معاہدے بھی ختم کرنا شروع کر دیے ہیں۔