اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نیب ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخوست دائر کی۔عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا جبکہ اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواستوں سے متعلق جواب آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More