لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نےلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کوجواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج ہوچکا اب اس کیس میں کیا ہے؟
عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔