غزہ (پاک ترک نیوز) فلسطین میں مغربی کنارے کے دو مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں میں دو نوجوان سگے بھائی تھے۔ دونوں بھائیوں کو کفرعین کے علاقے میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ دونوں بھائیوں کے نام جواد عبدالرحمان الریماوی 22 سال اور ظافر عبدالرحمان الریماوی 21 سال ہیں۔دوسری جانب ہیبرون کے نزدیک بیت عمر میں ایک فلسطینی شہری کے سر میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج یا وزارت دفاع نے ہلاکتوں پر کوئی عدا عمل پیش نہیں کیا۔ مغربی کنارے میں گذشتہ چند ماہ سے نیتن یاہو کی حکومت آنے سے پہلے فوجی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک 125 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے بھی مغربی کنارے میں اسرائیل نے 3000 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔مغربی کنارہ ان فوجی کارروائیوں کا خصوصی ہدف ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی میں سول امور کے ذمہ دار وزیر حسین الشیخ نے دو سگے بھائیوں کی بے رحمانہ موت کی مذمت کی ہے۔منگل کے روز ہونے والے واقعات کے بعد مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے ‘ دو بھائیوں کی شہادت کا جواب زیادہ مزاحمت سے دیا جائے گا۔