اسرائیلی وزیراعظم پہلے دورہ پر اپریل میں بھارت جائیں گے

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اپریل میں بھارت کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے ۔اسرائیلی وزیراعظم دورے کے دروان بھارتی وزیراعظم مودی اور دیگر اعلی بھارتی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔نفتیالی بینیٹ اپنے دورے کے دوران یہودی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے ۔
اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات استوار کرنا، معاشی ،تجارتی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا ہے ۔
ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، بھارت نے 1992 میں تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More