اسرائیلی وزیر اعظم اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

دبئی(پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ دورے کے دوران یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں قائم ہوئے تھے۔
یہ دورہ ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے کہ جب اسرائیل نئی جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہا ہے، گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا۔ وزیر دفاع بنی گینٹز امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More