غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری سے 15فلسطینی شہید جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔ شہید ہونیوالوں میں ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے ۔
اسرائیل حملے کے جواب میں اسلامک جہاد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے۔
تفصیلات کےم طابق کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیاروں نے جہادی تنظیم کے کمانڈر تیسیر الجبری کو نشانہ بنایا۔
صہیونی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی شہادت میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مقامی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔
فلسطین کی نمائندہ مزاحتمی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل دوبارہ جنگی جرائم کا مرتکب ہوا جس کی اسے قیمت چکانی پڑے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری پر شدید مذمت کی اورکہا کہ 15فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسرائیل نتائج کی پراوہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنارہا ہے۔