تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل متحدہ عرب امارات کو ایک جدید فضائی دفاعی نظام فروخت کرے گا جو خلیجی ملک کا ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو فروغ دے گا ۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ دو ذرائع کے مطابق اسرائیل نے رافیل سے بنے SPYDER موبائل انٹرسیپٹرز کے لیے متحدہ عرب امارات کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔
کہا جا رہاہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیلی ٹیکنالوجی حاصل کرے گا جو اس سال کے شروع میں ابوظہبی پر ہونے والے ڈرون حملوں کو دوبارہ روکنے کے قابل ہو گی۔
20 ستمبر کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین رام بن باراک سے اس معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا، لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان وسیع تعاون موجود ہے، کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔