یروشلم(پاک ترک نیوز)
الجزیرہ کی صحافی شیرین ابوکلیح کو اسرائیل نے جنین قصبے میں چہرے پر گولی مارکر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھار ہی تھیں۔
ایک فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ شیرین مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے جنین شہر میں ایک چھاپے کی کوریج کر رہی تھیں ، یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں تشدد میں اضافے کے ساتھ فوج کے چھاپوں میں شدت دیکھی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ابوکلیح کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک رپورٹر علی سمودی اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہواہے۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے اس قتل کا دفا ع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز پر بھاری فائرنگ کی جس کے جواب میں جوابی کاروائی کی گئی اور اس بات کا امکان کے کہ صحافی فلسطینی مسلح افراد کی گولیوں کی زد میں آئیں۔
تاہم قطر کے میڈیا ہاوس الجزیرہ نے کہا ہے کہ انکے ادارےسے منسلک صحافی کا قتل اسرائیلی فورسز نے کیا۔