انقرہ (پاک ترک نیوز)
اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکی نے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تعلقات کی بہتری کے لیے دونوں ممالک کے سفیر جلد واپس بھیجے جائیں گے۔
گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ تعلقات میں بہتری دونوں ممالک کے عوام، معیشت، تجارت اور ثقافتی تعلقات میں اضافے کا سبب بنے گےاور علاقائی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔