انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے نتیجے میں 2018کے بعد پہلی باراسرائیل نے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی عمل میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سینئر سفارت کار ایرٹ للیان کو ترکیہ میں اگلا سفیر مقرر کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ للیان فروری 2021 سے انقرہ میں اسرائیل کے چارج ڈی افیئرز ہیں، اس دوران دونوں فریق مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھے ہیں۔
2018 کے بعد سے ترکیہ میں کوئی سفیر نہیں ہے، جب ترکیہ نے اپنے سفیر کو واپس بلایا اور غزہ کی سرحد پر ہنگامہ آرائی جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے پر اسرائیل کے خلاف احتجاج میں اسرائیلی سفیر سےملک چھوڑکر جانے کو کہاتھا ۔
گزشتہ ماہ، دونوں ملکوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ دو سال کے بتدریج میل جول کے بعد مکمل سفارتی تعلقات بحال کررہے ہیں۔