انقرہ (پاک ترک نیوز)
اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گنٹز نے ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئےتعلقات کے درمیان جمعرات کو ترکیہ کا اہم دورہ کیا ہے جو کسی بھی اسرائیلی وزیر دفاع کا ایک دہائی سے زائد عرصہ میں ملک کا پہلا دورہ ہے۔
ترک میڈیا کی رپوٹس کے مطابقگنٹز نے بدھ کی شب ٹوئیٹر پر ایک بیان میں کہاتھا کہ وہ "جمہوریہ ترکیہ کے ایک اہم دورے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں” جہاں وہ اپنے ترک ہم منصب، وزیر دفاع ہولوسی آکار سے ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ "میں مشرق وسطیٰ اور مشرق وسطیٰ کے علاقوں میں سلامتی، استحکام اور امن کو فروغ دینے کے طریقوں پر نتیجہ خیز بات چیت کا منتظر ہوں۔”
عبرانی میں ٹویٹ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔اور وہ اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔