اسرائیل کے یہودی بانی چور اور اُچکے تھے، اسرائیلی تاریخ دان ایڈم راز کا انکشاف

فلسطین میں ابتدائی یہودی آبادروں نے عربوں کی جائیدادیں لوٹیں اور انہیں دھوکہ دیا۔

یہ بات اسرائیل کے تاریخ دان ایڈم راز نے اپنی ایک کتاب میں کیا جس کا نام "جیوئش سولجرز اینڈ سیویلنز لوٹڈ عرب نیبرز” ہے۔

اپنی کتاب میں ایڈم راز نے لکھا کہ یہودیوں نے فلسطین میں آباد ہوتے ہی عربوں کی جائیدادوں پر قبضہ کیا اور جتھوں کی شکل میں حملے کر کے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال کر خود ان میں رہائش اختیار کر لی۔

انہوں نے کہا کہ 1948 میں اسرائیل کے پہلے وزیر اعظم بین گوریون نے خود کہا تھا کہ فلسطین آ کر آباد ہونے والے یہودی چور اور اچکے تھے۔

اسرائیل میں سب سے زیادہ شائع ہونے والے ہاریٹز اخبار میں ایک اور تاریخ دان گیدیون لیوی نے کہا کہ تمام یہودی چور اور اچکے تھے اور حکومت نے ان کی سنگین وارداتوں پر اپنی آنکھیں بند رکھیں۔ یہ انکشاف یہودیوں سے نفرت کرنے والے یا نیو نیازی نے نہیں بلکہ اسرائیل کے بانی رہنما نے کیا تھا۔

لیوی نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے لوٹ مار کرنے والے یہودیوں کو دکھاوے کے طور پر معمولی سزائیں دیں لیکن لوٹ مار کے بڑے واقعات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More