غزہ(پاک ترک نیوز) مصر اور امریکہ کی ثالثی میں اسلامک جہاد اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔
اس سے قبل اسرائیل کی غزہ پر تین روز تک وحشیانہ بمباری کے دوران اسلامک جہاد کے کمانڈر سمیت 44فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 350سے زائد شہری زخمی ہیں ۔ شہید ہونیوالوں میں 15کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔ جنگ معاہدے کے تحت اسلامک جہاد اور اسرائیلی فوج ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔
اسرائیل کی غزہ پر تین روز سے جاری بمباری میں اسلامک جہاد کے کمانڈر سمیت 44 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 350 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم اسلامک جہاد کے سینیئر کمانڈرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنھوں نے ہماری سرزمین کی جانب راکٹ مارے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں نصف سے زیادہ عام شہری شامل تھے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔