اسلام آباد :ایک غیر ملکی سمیت دو افراد کے ساتھ مبینہ زیادتی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
دار لحکومت میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادرے یونیسیف کی ایک سویڈش اہلکار کو اسکے سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ کہوٹہ کے علاقے میں 16سالہ لڑکی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ہے۔
یونیسیف کی اہلکار جو کہ ایک سویڈش شہری ہے ، نے آبپارہ پولیس سے سے رابطہ کرکے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف شکایت درج کروائی۔ایف آئی آر کے مطابق گارڈ نے غیر ملکی اہلکار کے کمرے میں داخل ہو کر اسکا گلا گھونٹنے کی کوشش کی اور بعد میں زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔
جبکہ کہوٹہ میں لڑکی گھر سے لاپتہ ہوئی، اہل خانہ کی جانب سے ڈھونٹنے کا سلسلہ شروع ہوا ۔ لڑکی نے بعد میں بتا یا کہ اسے ایک زیر تعمیر مکان میں ملزم نے زیادتی کانشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعہ کے منظر عا م پر آنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر روانہ کردیں۔
جبکہ دوسرے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More