اسلام دشمنی مغرب میں طاعون کی طرح پھیل رہی ہے:طیب اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ اسلام مخالف جذبات مغربی ممالک میں طاعون کیطرح پھیل رہے ہیں۔ مسلمانوں سے نفرت عام آدمی سے لے کر سیاستدانوں ، کارکنان سرکاری ملازمین تک معاشرے کے تمام طبقات کو زہر آلود کر رہی ہے۔
اردوان نےمزید کہا کہ میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے نہ صرف مسلمانوں کے خلاف نفرت کی فضا کو فرو غ ملا ہے بلکہ مختلف زبانوں ، مذاہب ، ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لاکھو ں افراد بھی منفی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کے یوکرین بحران کے تناظر میں تارکیں وطن کے حوالے سے شرمناک بحثیں ثقافتی نسل پرستی کی خطرناک جہتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔
صدر نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی سیاست دانوں، میڈیا اداروں اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی ذمہ داری عالم اسلام اور اس کے اداروں پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’مسلمانوں کو سخت ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے، جائز بنیادوں پر اپنے حقوق حاصل کرنا چاہیے، اور اس ناانصافی، غیر قانونی اور امتیازی سلوک کے خلاف لڑنا چاہیے، جو ان کے ساتھ کروڑوں لوگوں کو نشانہ بناتا ہے۔‘‘

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More