نیویارک(پاک ترک نیوز)یہ فلم ساز ادارے مارول کے لئے خوشیوں بھرا کرسمس تھا جس میں اسکی نئی فلم "سپائڈر مین نو وے ہوم” مسلسل دوسرے ہفتے باکس آفس پر پہلےنمبر پر براجمان ہے اور ہالی ووڈ کی تاریخ میں وبائی امراض پر بننے والی فلموں میں پہلی ایسی فلم بن چکی ہے جس نے ایک ارب ڈالر سےزائد کا بزنس کیا ہو۔
سٹوڈیو کے اندازوں کے مطابق اتوار کے روز "اسپائیڈر مین” نے تین روزہ ویک اینڈ پر 81.5 ملین ڈالر کا اضافہ کیا، جو اپنے پہلے ویک اینڈ سے 69 فیصد کم ہے۔ سونی اور مارول فلم نے اب شمالی امریکہ کے تھیٹروں سے 47کروڑڈالر کمائے ہیں۔جبکہ61 بیرون ملک منڈیوں سے 59کروڑ ڈالرکے ساتھ، ریلیز کے صرف 12 دنوں میں سپائیڈر مین نے عالمی سطح پر1.05 ارب ڈالر کما لیے ہیں۔ یہ وبائی بیماری کی پہلی فلم ہے جس نے ایک ارب ڈالرکو عبور کیا اور اسے "اسٹار وارز: دی فورس اویکنز” کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے کیونکہ وہ ایسا کرنے والی تیسری تیز ترین فلم ہے اور ابھی یہ فلم چین میں ریلیز ہونا باقی ہے۔
سابقہ پوسٹ