اسپائیڈر مین: نو وے ہوم نے سونی کارپوریشن کے منافع میں 11فیصد اضافہ کر دیا

ٹوکیو(پاک ترک نیوز)جاپانی الیکٹرانکس اور تفریحی کمپنی سونی نے کہا ہے کہ اسپائیڈر مین کی نئی فلم کے منافع کے باعث دسمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے منافع میں11 فیصد اضافہ ہواہے۔
ٹوکیو میں قائم سونی کارپوریشن نے بدھ کے روز جاری ہونے والے تیسری سہ ماہی کے لیےمالیاتی حسابا ت میں 346 ارب ین (3 ارب ڈالر) کامنافعدکھایا ہے، جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے 310.7 ارب ین سے زیادہ ہے۔سہ ماہی فروخت 2.7 ٹریلین ین سے 3 ٹریلین ین ($26 بلین) تک بڑھ گئی۔
سونی نے کہا کہ انکے میوزک ڈویژن میں زبردست پیشکشیں، جیسے ایڈیل کا البم "30”۔ "اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” جیسی فلم اور "سین فیلڈ” سیریز کی لائسنسنگ کی آمدنی نے کمپنی کی کمائی میں اضافہ کیا۔ جبکہ اس کی امیجنگ اور سینسر یونٹ نے بھی ٹھوس نتائج شائع کیے ہیں۔
تاہم سونی نے کہا کہ ویڈیو گیمز میں، پرزہ جات کی سپلائی کی کمی، خاص طور پر سیمی کنڈکٹرز کی عدم دستیابی نے اس کے پلے اسٹیشن 5 کی فروخت میں کمی کی وجہ سے مالیاتی نتائج توقعات سے کم رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More