اطلاعات مریم اورنگزیب جبکہ وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنااللہ کو ملنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں اطلاعات مریم اورنگزیب جبکہ وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ کو ملنے کا امکان ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے اتحادیوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقات میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کےحوالے سے فیصلہ کیاجائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے مختلف وزراتوں کے لیے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ رانا ثنااللہ کو کابینہ میں وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وفاقی کابینہ کے لیے وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دی جائےگی اوررات تک وزرا کا اعلان کر دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More