اظہر علی آخری اننگز میں صفر پر آئوٹ ،کھلاڑیوں کا خراج تحسین

کراچی (پاک ترک نیوز) اظہر علی آخری اننگز میں صفر پر آئوٹ ہو گئے تاہم کھلاڑیوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق اظہر علی اپنی آخری اننگز کو یاد گار نہ بنا سکے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم گرائونڈ میں موجود کھلاڑیوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ سابق کپتان نے چند روز قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور یہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔اظہر علی پہلی اننگز میں 45رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے۔
اظہر علی نے 96ٹیسٹ میچوں میں 7097رنز بنا کر چکے ہیں جبکہ ان کی اوسط 42.9رہی ۔ ان کا ٹیسٹ میچ میں زیادہ سے زیادہ سکور 302ناٹ آئوٹ رہا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More