افغانستان میں امن پاک افغان ازبک ریلوے منصوبے کے لئے ناگزیر ہے، عمران خان

تاشقند(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لئے بھی ضروری ہے۔ وہ تاشقند میں پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم آج ہی دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا ۔ پاکستان اور ازبکستان کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہےاور پاکستان افغانستان کے پرامن سیاسی حل کاخواہاں ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More