افغانستان میں بھارت کا آخری قونصل خانہ بھی بند

بھارت نے افغانستان کے صوبے بلخ میں قائم اپنے آخری قونصل خانے کو بھی بند کردیا ۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے افغانستان کے شمالی علاقے کے سب سے بڑے شہر مزار شریف میں قونصل خانے کو بند کرتے ہوئے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں سے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس گھر پہنچیں۔
افغانستان میں طالبان کی جانب سے شمال، مغرب اور جنوب میں مختلف صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ اب تک طالبان ساتویں دارالحکومت بپر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔
بھارتی حکومت کے عہدیدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے مختلف شہروں پر قائم قونصل خانے بند ہوچکے ہیں اور صرف کابل میں سفارت خانہ فعال ہے۔بھارت نے گزشتہ ماہ قندھار سے بھی اپنے قونصل خانے کے عملے کو واپس بلایا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More