افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے ، پاکستان

ماسکو (پاک ترک نیوز )افغانستان کے معاملے پر ماسکو میں جاری اجلاس میں روس نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر افغانستان کو تسلیم نہیں کررہا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندے محمد صادق نے واضح کیا کہ افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے۔ جنگ زدہ ملک کو بڑے انسانی المیے اور مالی بحران سے بچانے کے لیے معاشی امداد بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ افغان عوام کی مدد کے لیے عالمی برادری کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔
افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے ،اس سے سرحدوں کو محفوظ بنانے ، علاقائی رابطوں کے فروغ ، پناہ گزینوں کی واپسی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی ۔
اجلاس میں چین ، پاکستان ، ایران ، بھارت ، قازقستان ، ترکمانستان ، ازبکستان ، تاجکستان، کرغزستان اور افغانستان کے وفد نے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More