اقوام متحدہ کا سالانہ جلاس ،اسرائیلی وزیر اعظم کی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، ترک صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

نیو یارک (پاک ترک نیوز)
اسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سےملاقات میں غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی رہائی کے امکانات اور ان کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اردوان اور لپیڈ کی ملاقات منگل کی شب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوئی۔ اس ملاقات کو ایک ماہ قبل دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔یہ ملاقات اس تناظر میں بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کہ صدراردوان نے 2008 کے بعد پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ "حماس” نے چار اسرائیلیوں کو حراست میں لیا ہوا ہے، جن میں دو فوجی بھی شامل ہیں۔ان کے بارے میں تل ابیب کا مؤقف رہا ہے کہ وہ 2014 کی جنگ کے دوران مارے گئے تھےتاہم فلسطینی تحریک حماس نے ان کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے بارے میں اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا اور صدر اردوان کے انٹیلی جنس تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میںصدر اردوان نے مشرقی یروشلم پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنےمطالبے کا اعادہ کیا۔ترک صدر نے کہا کہ نہ صرف خطے بلکہ اسرائیل، فلسطینی عوام اور ہمارے لیے مستقبل کے امن اور استحکام کی خاطر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا ان کی خواہش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More