اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کل دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس پاکستان کے دو روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ تاکہ سیلاب سے نقصانات اور متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کر سکیں۔
اقوام متحدہ کے پاکستان مشن اور پاکستانی وزارت خارجہ کےسیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتیریس کے دورے کے بارے جاری کردہ معلومات کے مطابق وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کے دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔یو این سربراہ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کریں گے، سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔
رواں مون سون میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں اور گرمی کی شدت سے گلیشیر پگھلنے کے سبب سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کی ساڑھے تین کروڑکے قریب آبادی متاثر ہوئی ہے۔ جبکہ ہزاروں گھر اور لاکھوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آ گئی ہے۔ جس سے کپاس، چاول اور گنے کی بڑی فصلوں سمیت دیگر نقد آور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بارشوں سے پاکستانی معیشت کو دس ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
پاکستان کا تقریباً ایک تہائ حصہ زیر آب آگیا ہے۔ جس کے سبب 1343 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ وبائی امراض پھوٹنےکے سبب مزید اموات کا خدشہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More