باکو (پاک ترک نیوز ) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور خاتون اول مہربان علی یوف نے الہج بستی کے دورے کے دوران بدایون مسجد کی بحالی کا معائنہ کیا۔
2019 میں مہربان علی یوف کے ضلع اسماعیلی کی بستی الہج کے دورے کے دوران لوگوں نے بدایون مسجد کی مرمت کی اپیل کی تھی ۔
جس پر حیدر علی یوف فاؤنڈیشن کے تعاون سے بدایون مسجد کی مرمت کرکے اسے اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے ۔ بدایون مسجد کو پہلی بار 1791 میں تعمیر کیا گیا تھا۔
آذربائیجان کے بانی صدر کے نام پر بنائی گئی حیدر علی یوف فاؤنڈیشن ملک میں تاریخی ، ثقافتی اور یادگاروں کے تحفظ اور بحالی پر بھی کام کررہی ہے ۔
جس سے الہج بستی میں سیاحوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے ۔ 2019 میں 89,000 سیاحوں نے لہج کا دورہ کیا۔ ان میں سے 37000 غیر ملکی سیاح تھے۔ اس سال ستمبر تک، لاہج کو 82,000 سیاح پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔