الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریرکا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن کی پیمرا کو آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت سابق وزیراعظم کیخلاف کارروائی کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More