الیکشن کمیشن نے فوج کی مدد طلب کرلی

لاہور(پاک ترک نیوز)
پاکستان کے آئینی ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے تین صوبوں میں ضمنی انتخابات کیلئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو لکھے گئے خط میں پیر کو کہا کہ ملک میں سیاسی ماحول کے پیش نظر فوج کو تعینات کیا جائے۔ کیوں کہ حالیہ کراچی کی ضمنی انتخابات میں بھی دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی 20نشستوں کی پولنگ 17جولائی کو ہوگی۔
سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر افسران کا اجلاس ہوا جس میں پی پی 167کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف تشدد کے بارے میں بات ہوئی۔23جون کے اس حلقے میں دونوں جماعتوں کے امیدواران ، پولیس افسران و دیگر حکام کو بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ الیکشن کمشنر کو حال ہی میں عمران خان کے الزامات نے متنازعہ بنا دیا ، ان کی تعیناتی کے حوالے سے بھی عمران خان نے انکشاف کیا کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر لگایا گیا۔ سکندر سلطان راجہ نے اپنی غیر جانبداری پر الزامات کے باوجود اخلاقی طور پر استعفیٰ پیش کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔ اور جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے، ملک میں غصے کی جگہ مایوسی لیتی جارہی ہے۔ عوام کا سسٹم پر اعتماد ختم ہوچلا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More