اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ حاصل کرنے کی مرتکب ہوئی ہے اور اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے ۔
فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دیا۔ یہ کیس پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔
ای اسی پی نے فیصلہ دیا کہ پارٹی نے بزنس ٹائیکون عارف نقوی کے علاوہ 34 غیر ملکی شہریوں سے فنڈز وصول کیے۔ پارٹی نے 13بینک اکاونٹ بھی چھپائے۔
پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس میں بتانا ہوگا کہ اسکے ممنوعہ فنڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔
کمیشن نے کہا پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے کمیشن کے ایک غلط بیان جمع کرایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے اکاونٹس کو چھپایا جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔
فیصلے کے بعد فواد چوہدری نے کہا کہ بیشتر افراد بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں۔ پتہ نہیں یہ سب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دشمن کیوں سمجھتے ہیں۔