الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن نےپی پی 7راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔
پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے 21پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی استدعا کی تھی۔
پی ٹی آئی امیدوار نے ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کئے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More