امریکا ، برطانیہ اور چین کوپاکستانی برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امریکا ، برطانیہ اور چین کو برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔
امریکاکو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیااور 2 ارب 8 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہیں۔
گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران 1 ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی برآمدات تھیں۔
چین کو پاکستانی برآمدات میں 82فیصد اضافے سے 935 ملین ڈالر کی رہیں۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں چین کو 514 ملین ڈالرکی برآمدات تھیں۔
برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 11 فیصد اضافہ سے 742 ملین ڈالر کی رہیں۔گزشتہ مالی اسی عرصے میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 669 ملین ڈالر کی تھیں۔
جولائی تا اکتوبر پاکستانی برآمدات 24.7 فیصد اضافہ سے 9.44 ارب ڈالر کی رہیںجبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں پاکستانی برآمدات 7.57 ارب ڈالر تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More