امریکا :پولیس فائرنگ کی زد میں آ کر 14 سالہ لڑکی ہلاک

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) امریکہ میں ملزم کے تعاقب میں پولیس کی فائرنگ کی زد میں 14سالہ لڑکی ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ ملزم بھی موقع پر ہلاک ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مسلح شخص دہشت گردی کی نیت سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزم کپڑے کی دکان میں داخل ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا کہ تاہم وہ نہیں مانا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔
پولیس کی فائرنگ کے دوران ایک گولی چینجنگ روم کے دروازے کو توڑتے ہوئے اندر موجود لڑکی کو لگ گئی۔
کپڑے تبدیل کرنے کے کمرے میں اپنی ماں کے ہمراہ موجود 14 سالہ لڑکی پولیس کی گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاس اینجلس پولیس چیف نے فائرنگ کی زد میں آکر میں 14 سالہ لڑکی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More