امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ

واشنگٹن( پی ٹی این) امریکی سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا کیلئے پاکستان کی برآمدات میں جولائی تا نومبر 2020 کے دوران 10.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی محکمہ تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی برآمدات 2019 میں جولائی سے نومبر کے ایک ارب 65 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2020 میں اتنے ہی عرصے کے دوران ایک ارب 83 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئی ہیں۔
نومبر 2020 میں پاکستان نے 38 کروڑ 63لاکھ ڈالر مالیت کا سامان امریکا کو برآمد کیا جبکہ کل درآمد 27 کروڑ 88 لاکھ ڈالر تھی، اس طرح پاکستان نے اس باہمی تجارت سے 10 کروڑ 75 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔جنوری میں پاکستان نے 34 کروڑ 78 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان امریکا کو برآمد کیا جبکہ اس کی درآمدات 31 کروڑ 50 لاکھڈالر تھیں جو میں 3کروڑ 28 لاکھڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
پاکستان کو اگست 2020 میں سب سے زیادہ فائدہ ہوا جب اس کی برآمدات 13کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کل درآمدات کے مقابلے میں 34 کروڑ 45 لاکھڈالر رہیں، اس طرح پاکستان نے 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔
تاہم فروری 2020 میں پاکستان نے 31 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی کل درآمدات کے مقابلے میں 28 کروڑ 92 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان امریکا کو برآمد کیا، اس طرح فروری میں امریکا نے 2 کروڑ 41 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔
مجموعی طور پر جنوری سے نومبر 2020 تک امریکا کو پاکستان کی برآمدات 3 ارب 50 کروڑ 7لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 2 ارب 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں جو ایکارب 2کروڑ 37 لاکھڈالر کا فائدہ ظاہر کرتی ہیں۔
اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ مالی سال 2020 میں کورونا سے متاثرہ چوتھی سہ ماہی میں 14 سال کی کم ترین 4 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں بحال ہوکر پاکستان کی برآمدات 5 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔تاہم سال بہ سال کی بنیاد پر برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں مستحکم رہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More