امریکہ ،یونان اور یورپی یونین کے کچھ ارکان دہشت گردی کے پیچھے ہیں۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ یونان، امریکہ اور یورپی یونین کے کچھ ارکان دہشت گردوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ جن میں گولنسٹ ٹیررسٹ گروپ (ایف ای ٹی او) کے ارکان بھی شامل ہیں۔
اردوان نے ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس) کے نویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ازبکستان کے دورے کے بعد ترک پریس کے ارکان سےگفتگو کرتے ہو ئے اپنے ریمارکس میں سوال کیا کہ اب ان کی حفاظت کون کرتا ہے؟ بنیادی طور پر یونان۔ وہ بھاگ کر یونان چلے جاتے ہیں۔ اور وہاں سے یورپ کی طرف بھاگتے ہیں۔ وہ ہمیشہ وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔ وہ جرمنی، فرانس، ہالینڈ، ڈنمارک، انگلینڈ اور امریکہ میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اس آدمی (فیٹوکے رہنما فتح اللہ گولن) کو چھپا رہا ہے۔ کون چھپا ہوا ہے؟ (امریکی صدر جو بائیڈن) چھپا ہوا ہے؟۔ انہوں نےاسے پنسلوانیا میں ایک بہت بڑی کوٹھی دی ہے جہاں یہ آدمی رہتا ہے۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ دہشت گردوں کا مرکز کہاں ہے؟ تو میں ابھی آپ کو یہی بتا رہا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More